شائع 21 مارچ 2017 09:32am

'میرے بچے اداکاری میں دلچسپی نہیں رکھتے'

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ گزشتہ کافی عرصہ سے فلموں سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جوہی چاؤلہ اپنے بچوں 16 سالہ بیٹی جھانوی اور 14 سالہ بیٹے ارجن سے بےانتہا پیار کرتی ہیں اور چاہتی ہیں ان کے بچے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلموں میں اپنی قسمت آزمائیں ،لیکن انہیں یقین نہیں ہے کہ  ان کے بچے فلموں میں آنا چاہتے ہیں۔

جوہی کے مطابق ان کے دونوں بچے  بہت شرمیلے ہیں اور بولی وڈ میں شرمیلے لوگوں کیلئے  بہت کم مواقع ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بچے ان کے ساتھ فلم کے سیٹ پر بھی نہیں جاتےاور نہ ان کی فلمیں اسکرین پر دیکھتے ہیں ،میں سچ میں نہیں جانتی کہ  وہ کرنا کیا چاہتے ہیں، لیکن میں انہیں فلموں میں دیکھنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے اپنی بیٹی جھانوی  کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار میری بیٹی جے کے رولنگ(ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ) کی طرح بڑی لکھاری  اور امیر خاتون بننا چاہتی تھی اورپھر اچانک  وہ  ماڈل بننے کے بارے میں سوچنے لگی،جبکہ ایک بار اس نے سرجن بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جوہی نے بیٹے کے بارے میں کہا  کہ انہیں بالکل اندازہ نہیں ہے  کہ ان کا بیٹا کیا کرنا چاہتا ہے،کچھ عرصہ قبل میں نے  بیٹے سے اس حوالے سے  بات کی تھی جس کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد (بزنس مین جے مہتا)کی طرح بننا چاہتا ہے۔

I dint know I could enjoy a sumo wrestling match sooo much. Memories from Japan. #memories #flashback #family #Japan

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla) on

جوہی اب منتخب پروجیکٹس میں کیوں نظر آتی ہیں اس کے جواب میں  انہوں نے کہا کہ"میں صرف ان فلموں میں کام کروں گی جس کے ذریعے لوگوں کو کوئی پیغام دیا جائے اور جس کی کہانی دلچسپ ہو جس سے لوگ متاثر ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف ان پروجیکٹس کیلئے حامی بھریں گی جس کے کردار  میں مکمل طور پر ڈھل جائیں ،مجھے ایسا لگتا ہے موجودہ دور میں بہت اچھا لکھا جا رہا ہے اور میں بہت سے کرداروں کو خود پر فٹ دیکھ رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا  کہ میں زندگی میں  مطمئن اور خوش ہوں اورایسا  بالکل بھی نہیں سوچتی کہ یہ کہنے پر مجبور ہو جاؤں"ارے میں یہ کہا کررہی ہوں؟کیوں کررہی ہوں۔

Read Comments