تھرپارکر:غذائی قلت سے ہلاکتیں انسٹھ ہوگئیں

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2016 06:11am

تھر پارکر:مٹھی اور عمرکوٹ میں بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث پندرہ دن میں ہلاکتوں کی تعداد انسٹھ ہوگئیں،سندھ حکومت بھی جاگ گئی،آج مولا بخش چانڈیو اور نثار کھوڑو مٹھی کا دورہ کریں گے۔

مٹھی میں آج بھی چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق مٹھی میں بارہ دن میں مرنے والوں کی تعداد پینتیس تک پہنچ گئی ہے، مٹھی اسپتال میں اٹھائیس بچے زیرعلاج ہیں،دو بچوں اور دس افراد کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر عمرکوٹ میں بھی غذائی قلت سے ایک بچہ چل بسا۔عمرکوٹ میں پندرہ دن میں جاں بحق بچوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر حیلے بہانے تراشے جاتے رہے لیکن بالآخر مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اور سینئیر وزیر نثار کھوڑو کو غریب عوام کا خیال آ ہی گیا ہے۔ دونوں آج مٹھی جائیں گے اور صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

Read Comments