کوئٹہ:پولیومرکزکی سیکیورٹی پرخودکش حملہ،14 افراد شہید

شائع 13 جنوری 2016 07:28am

کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کی سیکیورٹی پر خودکش حملے میں تیرہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چودہ افراد شہید اور انیس زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کا علاقہ سیٹلائٹ ٹاوٴن ،انسداد پولیو مرکز کی سیکیورٹی پر موٹرسائیکل سوار شخص نے خودکش حملہ کردیا، دھماکا انتہائی زوردار تھا، انسانی اعضاء دور دور تک جا گرے، امدادی اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اشتیاق شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں کوتحفظ فراہم کیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Read Comments