بینائی کو تیز بنائیں یہ آسان سا ٹوٹکہ آزمائیں
نظر کی کمزوری کے باعث لوگوں کو بیحد مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ لوگوں کی نظر وقت کے ساتھ بھی کمزور ہو جاتی ہیں ٹی وی زیادہ دیکھنا، مطالعہ کرتے ہوئے فاصلہ اختیار نہ کرنا اور دیگر دوسرے کام نظروں کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔
اس کمزوری کی سب سے پہلی نشاندہی سر میں درد کا رہنا اور چیزوں کا دھندلا نظر آناہے، اس مشکل سے بچنے کے لئے آج ہم آپ کو ایک ایسا ٹوٹکا بتائیں گے جو آپ کی نظروں کو بہتر بنانے میں مددگار ثانت ہو سکتا ہے۔
عرق گلاب آنکھوں کے لئے بیحد مفید ہے ہی بات تو ہم سب جانتے ہیں مگر اس میں اگر ہم کچھ چیزیں شامل کر کے آنکھوں میں ڈالیں تو اس سے آنکھوں کی مزوری اور بینائی دونوں محفوظ رہ سکتی ہیں۔
سب سے پہلے آپ عرق گلاب لیں یا پھر گھر ہی میں پھولوں کی پتیوں کو پانی میں اّبال لیں پھر اس میں رس بیریز کے پتے شامل کر کے اسے کچھ دیر اور اّبلنے دیں۔
جب اچھی طرح اّبال آ جائے تو اسے چھان لیجئے اور ٹھندا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں اور صبح شام اس پانی کو آنکھوں میں ڈالیں۔ آپ دو سے تین مہینوں میں واضح فرق محسوس کریں گے۔ اس کے باقائدہ استعمال سے آپ کی بینائی بھی تیز ہو گی اور دن بھر کی تھکان کے باعث سر اور آنکھوں میں درد بھی نہیں ہو گا۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔