صلح کے بعد وینا ملک اور اسد خٹک کا شاندار ملی نغمہ
مگر صرف یہ ہی نہیں انہوں نے اپنی صلح کے بعد ایک ملی نغمہ ریلیز کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اب ان دونوں کے درمیان کسی قسم کا تنازعہ موجود نہیں۔
اداکارہ وینا ملک نے ، اسد خٹک کے ساتھ مل کر یہ قومی نغمے (یہ تیرا پاکستان ہے) کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شئیر کیا جسے سننے کے بعد یقیناً آپ میں بھی قومی جذبہ بیدار ہوگا۔
اس گانے کی ویڈیو میں پاکستان کے تاریخی مقامات دیکھائے گئے ہیں اور پاکستان کی نامور شخصیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، اس کے علاوہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
وینا ملک اور اسد خٹک کے اس گانے کو لوگوں کی جانب سے بیحد پذیرائی ملی۔
Read Comments