شائع 24 مارچ 2017 09:26am

کہیں آپ بھی جاگنگ کرتے ہوئے یہ غلطیاں تو نہیں کرتے؟

جاگنگ فٹ رہنے کے لیے اور وزن کم کرنے کے لیے ایک سستا اور بہترین آپشن ہے۔ اگر آپ کے پاس جم جانے کا وقت نہیں ہے تو آپ جاگنگ کرکے اپنے آپ کو فٹ رکھ سکتے ہیں۔

لیکن جاگنگ کرنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ اگر آپ ان اصولوں کے تحت جاگنگ نہیں کریں گے تو نہ آپ فٹ رہ سکیں گے اور جسم کے مختلف حصوں میں درد ہونے کے باعث جاگنگ بھی ٹھیک طرح نہیں کرپائیں گے۔

آج ہم آپ کو جاگنگ کے اصولوں سے آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ جاگنگ کرنے سے قبل کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

اسٹریٹچنگ

کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ جاگنگ سے قبل اسٹریٹچنگ کرنا اچھا ہوتا ہے لیکن اسٹریٹچنگ بہت دھیان اور احتیاط سے کرنا پڑتی ہے کیونکہ اس سے آپ کے پاؤں کا پچھلا حصہ شدید متاثر ہوسکتا ہے۔

کھانا نہ کھانا

یہ لوگوں کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ جاگنگ ہمیشہ خالی پیٹ کرنی چاہیئے۔اگر آپ لمبی  دوڑپر جارہے ہیں تو اس  سے قبل غذائیت بھرپور کھانا ضرور لیں۔

تیز دوڑنا

اگر آپ نے نئی نئی جاگنگ کرنا شروع کی ہے تو اس بات کا خیال رکھیں کہ فوراً تیز نہیں دوڑیں بلکہ آہستہ دوڑنا شروع کریں تاکہ ٹانگوں میں درد کی شکایت نہ ہو۔

کم پانی پینا

جاگنگ کرنے سے جسم سے نمکیات کا اخراج ہوتا ہے لہذا جاگنگ شروع کرتے ہی پانی کی مقدار بڑھا دیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پی کر جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

بڑے قدموں سے دوڑنا

کبھی بھی بڑے قدموں سے جاگنگ نہیں کریں بلکہ دوڑنے کے لیے چھوٹے قدموں کا استعمال کریں۔

درد میں دوڑنا

اگر آپ کے ٹانگوں میں درد ہے اور بھاگنے میں دقت محسوس ہورہی ہے تو دوڑنے سے گریز کریں ۔ کوشش کریں جب ٹانگوں کا درد ٹھیک ہوجائے تو پھر جاگنگ کرنا شروع کریں۔

غلط جوتے پہننا

جاگنگ پر جانے سے قبل جوتوں کا خاص خیال رکھیں۔ اگر آپ غلط جوتوں کا انتخاب کریں گے تو اس سے آپ کا سارا روٹین ورک خراب ہوسکتا ہے۔

Read Comments