شائع 24 مارچ 2017 10:40am

دس کامیاب فلمیں جن کی کہانی چوری کی گئی

ممبئی:ایسا اکثر سننے میں آتا ہے کہ بولی وڈ کی فلمیں ہالی وڈ کے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں،ان کا پلاٹ چوری کا ہے ،یا یہ چربہ فلم ہے،یہ  سچ بھی ہے بولی وڈ کی بہت سی فلموں میں ہالی وڈ کی جھلک نظر آتی ہے،لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ چوری  یا متاثر ہوکر بنائی گئی فلم اوریجنل یا اصل فلم سے زیادہ کامیاب ہوجاتی ہے،جبکہ بہت سی ہالی وڈ فلمیں بھی بولی وڈ سے متاثر ہوکر بنائی گئیں۔

یہاں ایسی ہی چند فلموں کی فہرست پیش کی جارہی ہے جو ہالی وڈ سے متاثر ہوکر بنائی گئیں لیکن اوریجنل سے زیادہ پسند کی گئیں۔

Just Go With It – Maine Pyaar Kyun Kiya                 

ہالی وڈ فلم "جسٹ گو ود اِٹ "کی کہانی ہلکے پھلکے رومینس اور مزاح سے بھرپور تھی آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ فلم بولی وڈ مووی"میں نے پیار کیوں کیا"سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔

Knight and Day – Bang Bang

بولی وڈ کے معروف اداکار ہرتیک روشن اور کترینہ کیف کی فلم "بینگ بینگ"ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز کی فلم "نائٹ اینڈ ڈے"کا آفیشل ریمیک تھی۔

A Common Man – A Wednesday

ہالی وڈ فلم "اے کامن مین"بولی وڈ کے باصلاحیت اداکار نصیرالدین شاہ اور انوپم کھیر  کی فلم "اے ویڈنیزڈے"کا آفیشل ریمیک تھی۔

The Italian Job – Players

ابھیشیک بچن،سونم کپور اور بوبی دیول جیسے بڑےاداکاروں پر مشتمل بولی وڈ فلم"پلیئرز" ہالی وڈ فلم "دی اٹالین جاب"کا ریمیک تھی۔

The Godfather – Sarkar

امیتابھ بچن کی کامیاب فلم  سرکاردراصل ہالی وڈ مووی "گاڈ فادر "سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی،لیکن یہ  لوگوں کو اوریجنل سے زیادہ پسند آئی۔

French Kiss – Pyaar To Hona Hi Tha

بولی وڈ کی معروف جوڑی اجے دیوگن اور کاجول کی 1998 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم "پیار تو ہونا ہی تھا"کی کہانی ہالی وڈ فلم "فرنچ کس"کی کاپی تھی۔

Memento – Ghajini

جنوری 2009 میں ریلیز ہوئی سُپر ہٹ فلم"گجنی"نے عامر خان کے کرئیر کو مزید آگے بڑھانے میں بہت مدد کی  لیکن اس کی کہانی بھی ہالی وڈ  فلم"مے مینٹو"سے متاثر تھی۔

Leap Year – Jab We Met

بولی وڈ اسٹار کرینہ کپور خان اور شاہد کپور کی  ایک ساتھ آخری رومینٹک فلم "جب وی میٹ"کی کامیابی کی گونج ہالی وڈ تک میں سنائی دی جب ہی تو فلم کی کہانی سے متاثر ہوکر  "لیپ ایئر"نامی فلم بنائی گئی۔

Fear – Darr

ہالی وڈ فلم"فیئر" شاہ رخ خان کی کامیاب فلم "ڈر"کا ریمیک تھی۔

Win A Date With Tad Hamilton! – Rangeela

ہالی وڈ فلم"ون اے ڈیٹ  ود ہیملٹن "بولی وڈ فلم "رنگیلا"سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام

Read Comments