ممبئی:بولی وڈ کے سپر اسٹار آدیتیہ رائے کپور نے کترینہ کیف کو بیش قیمت پشمینا شال تحفے میں دی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اداکار ان دنوں اپنی آنے والی فلم فتور کی پروموشن میں مصروف ہیں ،آدیتیہ کا کہنا ہے کہ ساتھ کام کرنے کے دوران ہمارے درمیان کافی اچھی دوستی ہو گئی ہے اور ان کے دل میں کترینہ کے لئے نرم گوشہ موجود ہے۔
اپنی اسی دوستی کو نبھانے کے لئے انہوں نے کترینہ کو فلم کی پروموشن کے دوران بیش قیمت پشمینا شال کا تحفہ دیا جسے لے کر کترینہ کافی خوش نظر آئیں،اطلاعات کے مطابق شال پر مکمل طور پر ہاتھ سے کشمیری کڑھائی کی گئی ہے جس کے باعث اس کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار فلم فتور میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں ،ان دونوں کے علاوہ تبو بھی فلم میں نظر آئیں گی ،فتور بارہ فروری دوہزار سولہ کو ریلیز کی جائے گی۔