بہترین دوستوں کے درمیان ہونے والی شوبز کی 5 بڑی لڑائیاں
بھارتی شوبز انڈسٹری دور سے جتنی گلیمرس نظر آتی ہے نزدیک سے اتنی ہی کشیدگی سے بھرپور ہے ،بھارتی ڈراموں میں کام کرنے والے آرٹسٹوں کو کم وقت میں بہترین کام کرکے دینا ہوتا ہے،اکثر فنکار پروڈیوسرز کے معیار پو را اترتے ہیں اور کئی بار ایسا ہوتا ہے کام کی زیادتی،وقت کی کمی،دوسرے اداکاروں کے ساتھ مقابلہ اور ریٹنگ کے باعث ٹیم کے درمیان حالات کشیدہ ہوجاتے ہیں اور فنکاروں کے درمیان ہونے والی لڑائیاں میڈیا پر آجاتی ہیں۔ حال ہی میں دو بہترین دوستوں (کپل شرما اور سنیل گروور)کے درمیان ہونے والی لڑائی کے پیچھے بھی یہ ہی وجوہات نظر آتی ہیں ،لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے قبل بھی شو بز انڈسٹری کے بہترین دوستوں کے درمیان ہونے والی لڑائیاں منظرعام پر آچکی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں (٭اسمرتی ایرانی،ایکتا کپور(کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ و پروڈیوسر کی یہ جوڑی اب تک کی سب سے ہٹ جوڑی رہی ہے۔اسمرتی ایرانی نے دنیا بھر میں مقبول ٹی وی شو 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی"میں تلسی کا کردار نبھا کر بھارتی ٹی وی میں نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا 8 سالوں پر مشتمل ہٹ ڈرامے کی اس مشہور جوڑی کے درمیان اختلافات اس وقت پیدا ہونا شروع ہوئے جب اسمرتی نے اپنے پروڈکشن ہاؤس اور ڈراموں پر توجہ مرکوز کرنی شروع کردی بعد ازاں دونوں کے درمیان لڑائی میڈیا پر آگئی اور یہ اختلافات اس حد تک بڑھ گئے کہ ڈرامہ بند کرنا پڑ گیا۔ (٭بینا فر،شلپا شیندے(بھابھی جی گھر پر ہے بھارتی ٹی وی کے مقبول ڈرامے "بھابھی جی گھر پر ہے"کی مرکزی اداکارہ شلپا شیندے نے شو کی پروڈیوسربینا فر کے شوہر اور کو پروڈیوسر کوہلی کی نازیبا حرکتوں اور کم معاوضے کے باعث شو چھوڑ دیا ،حال ہی میں شلپا نے کوہلی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ (٭دیپیکا سنگھ،انس راشد(دیا اور باتی ہم بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے ایک اور مشہور ڈرامے دیا اور باتی ہم کے مرکزی اداکاروں کے درمیان تعلقات اس حد تک کشیدہ ہوگئے تھے کہ دیپیکا نے اپنے ساتھی اداکار کو سب کے سامنے تھپڑ ماردیا تھا اور شو کے پروڈیو سر سے انہیں نکالنے کی بات کی لیکن پروڈیو سر نے ان کا مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں صلح کرنے کا مشورہ دیا ،لیکن حالات مزید بگڑتے گئے جس کے باعث شو کو بند کرنا پڑا۔ (٭سی ای او کلرز چینل راج نائیک،کپل شرما(کامیڈی نائٹس ود کپل گزشتہ سال کامیڈی نائٹس ود کپل کے سی ای او راج نائیک اور کپل شرما کے درمیا ن جھگڑا میڈیا کی توجہ کامرکز رہا،دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ پیسوں کا لین دین بنی، کپل چاہتے تھے انہیں ہفتہ وار پیسے ادا کیے جائیں کیونکہ ان کا شو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکا تھا یہاں تک کہ ایک پروگرام کے دوران بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کپل کا شو خریدنے کی بات بھی کی تھی،لیکن چینل انتظامیہ نے کپل کے مطالبات ماننے کی بجائے نئے مزاحیہ اداکاروں کو اسی شو میں موقع دیا۔ (کپل شرما،سنیل گروور(دی کپل شرما شو