شائع 28 مارچ 2017 06:39am

کان کے درد کودور کرنے کے 4 انتہائی کارآمد ٹوٹکے

کان کا درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اس درد کے باعث نہ آپ صحیح طرح سن پاتے ہیں اور نہ ہی روزمرہ کے دیگر کام ٹھیک طرح سرانجام دے پاتے ہیں۔

کان میں درد کیوں ہوتا ہے اس حوالے سے اب تک کوئی مستند وجہ سامنے نہیں آئی۔ لیکن کچھ لوگ بال پن سے کان کی صفائی کرتے ہیں جس سے ان کو کان میں درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔

اکثر کان کی صفائی کروانے کے بعد بھی کان میں درد ہونے لگتا ہے۔

آج ہم آپ کو کان کے درد کو دور کرنے کے چند گھریلو ٹوٹکوں سے آگاہ کریں گے۔ جن کو جان کر یقیناًآپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔

تولیہ

کان کے ہلکے درد میں تولیہ کو گرم کرکے کان پر لگایا جائے تو اس سے درد میں کافی آرام ملتا ہے۔ خیال رہے کہ تولیہ زیادہ گرم نہ ہو، اگر درد زیادہ ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

سادہ اور سیب کا سرکہ

کان کے میل کو صاف کرنے کے لیےسادہ سرکہ اور سیب کا سرکہ دونوں بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ سیب کے سرکے یا سادے سرکے کے چندقطرے کان میں ڈالیں اور ایک صاف کپڑے پر اس کو باہر ٹپکنے دیں، خیال رہے کہ کوئی نوکیلی چیز کان میں نہیں ڈالیں۔

لہسن

لہسن کان کے درد میں جادوئی اثر کرتا ہے۔ اس میں موجود ایلیسن جوکہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہےاس سے کان کے درد میں آرام ملتا ہے۔لہسن کے چند قطرے کان میں ڈال لیں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

ہیر ڈرائیر

اگر آپ سوئمنگ کرتے ہیں تو آپ کے لیے یہ ٹوٹکہ کافی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ اکثر سوئمنگ کرنے سے پانی کان کے اند چلا جاتا ہے تو ا س بھی کان میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ اس درد سے بچنے کے لیے آپ سوئمنگ کے بعد اپنے کان کو ہیر ڈرائیر سے خشک کرلیں۔ خیال رہے کہ ہیر ڈرائیر آپ کے کان سے 6 سے 8 انچ کے فاصلے پر ہو۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔

Read Comments