کراچی :گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کیخلاف مہم جاری

شائع 02 نومبر 2015 06:00am

کراچی : کراچی میں گاڑیوں پر اوور لوڈنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت بڑی بسیں سڑکوں پر لے آئے تو چھتوں پر بیٹھنے کی ضرورت ہی نا پڑے۔ ر منی بسوں کی تعداد آٹھ ہزار سے بھی کم ہے ، یہی وجہ ہے کہ مسافروں کی بڑی تعداد بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہے ، جو غیر آرام دہ بھی ہے اور غیر محفوظ بھی۔شہر میں اوور لوڈنگ کے خلاف مہم جاری ہے ، ساتھ ہی ٹریفک پولیس کی پھرتیاں بھی ، جو بسوں ، منی بسوں کو روک کر زائد مسافروں کو اتار رہے ہیں اور ڈرائیور کا چالان کر رہے ہیں۔بسوں کی کمی کے باعث چلتی بسوں سے اتارا جانا منزل پرجلد پہنچنے کی آس لیے مسافروں کی مشکلات میں اضافے کے سوا کچھ نہیں۔

Read Comments