اپ ڈیٹ 13 جنوری 2016 10:10am

رنبیر نے کترینہ کو دیا دھوکا

ممبئی:بولی وڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور اور باربی ڈول کترینہ کیف گزشتہ کافی عرصے سے ایک ساتھ تھے لیکن اب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف گزشتہ کئی سال سے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع ایک فلیٹ میں رہائش پزیر تھے یہاں تک کہ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا،لیکن رنبیر اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم تماشہ کی ریلیز کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں۔

اطلاعات کے مطابق رنبیر نے کترینہ سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،انہوں نے بیندرا ہی کے علاقے میں ایک اور گھر خریدا ہے جس میں وہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گے۔

نئے گھر میں اداکار کے رشتے دار اور قریبی دوستوں کی طرف سے خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور وہ جلد اس میں شفٹ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Read Comments