شائع 29 مارچ 2017 08:03am

پاکستانی خوبصورت رنگت کے لیے 5 بہترین لپ اسٹکس

پاکستانی میں موسم زیادہ تر گرم رہتا ہے خاص طور پر کراچی میں بہت زیادہ گرمی پڑتی ہےلہذا خواتین کو دن میں میک اپ کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سردیوں میں میک اپ ٹھیک اور اچھا نظر آتا ہے لیکن گرمیوں میں شدید حبس اور دھوپ کے باعث میک اپ بہنا شروع ہوجاتا ہے۔

چونکہ خواتین میک اپ کے لیے صحیح پروڈکٹ استعمال نہیں کرتیں لہذا پسینے کے باعث میک اپ بہنا شروع ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں اب گرمیاں شروع ہوگئیں ہیں اور اکثر خواتین اس بات سے یقیناً پریشان ہوں گی کہ وہ گرمیوں کون سے رنگ کی لپ اسٹک استعمال کریں تو آج ان کی یہ مشکل آسان ہونے جارہی ہے۔

پاکستانی خوبصورت رنگت پر دلکش لگنے والی لپ اسٹکس کا ذیل میں ذکر کیا جارہا ہے۔

Nude

نوڈ لپ کلر گرمیوں کے لیے بہترین تصورکیے جاتے ہیں۔ نوڈ میں تمام ہلکے رنگ شامل ہوتے ہیں جوکہ گرمیوں میں نہایت خوبصورت لگتے ہیں۔ ہلکی لپ اسٹک کے ساتھ آنکھوں میں ہلکا کاجل آپ کے میک اپ میں چار چاند لگا دیتا ہے۔

Red

لال رنگ کی لپ اسٹک بھی بےشک بہت خوبصورت لگتی ہے۔ ویسے تو گرمیوں کے لیے لال رنگ مناسب نہیں ہے لیکن اگر آپ گلوسی لال لپ کلر لگانے کے بجائے میٹ کا انتخاب کریں تو یہ گرمیوں میں بھی بہت خوبصورت لگتی ہے۔

Pink

پنک رنگ بھی نہایت خوبصورت اور دلکش ہوتا ہے۔ یہ رنگ ہر عمر کی خواتین لگاسکتی ہیں۔اگر آپ کی رنگت تھوڑی ڈسکی ہے تو پنک کے شیڈز میں ڈارک رنگ کا انتخاب کریں۔

Coral

کورال گلابی اور اورنج رنگ کا مکسچر ہوتا ہے اور اس رنگ کی لپ اسٹکس بھی بہت خوبصورت لگتی ہیں۔ کوشش کریں کہ کورال رنگ کے ہلکے شیڈ لگائیں کیونکہ زیادہ برائٹ کلر گرمیوں کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔

Burgundy

برگنڈی بھی لال رنگ کی طرح نہایت دلکش لگتا ہے۔ اگر آپ برگنڈی رنگ کی لپ اسٹک لگارہے ہیں تو کوشش کریں کہ باقی کا میک اپ ہلکا ہو۔ اس کے علاوہ گرمیوں میں میٹ برگنڈی لپ اسٹک استعمال کریں۔

Read Comments