لاس اینجلس:سپر ہیروز کے شائقین کیلئے اسپائیڈر مین سیریز کا ایک اور سیکوئل 'اسپائیڈر مین ہوم کمنگ 'آرہاہے۔
فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے، فلم کی کہانی میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک لڑکا مکڑی کی طرح جال بناکر بلند و بالا عمارتوں پر چڑھ جاتا ہے اور دشمنوں کامقابلہ کرتاہے۔
فلم میں اسپائیڈر مین کا کردار ٹام ہولینڈ ادا کر رہے ہیں، فلم 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔