Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی معلومات کی روشنی میں جیش محمد کے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کےلئے خصوصی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، بھارتی معلومات کی روشنی میں جیش محمد کے بہت سارے لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے بھارت سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا اور پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارت سے مزید معلومات بھی لی جائیں گی، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس ، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سمیت دیگرحکام شریک ہوئے۔
اسلام آباد:پاکستان نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی معلومات کی روشنی میں جیش محمد کے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کےلئے خصوصی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، بھارتی معلومات کی روشنی میں جیش محمد کے بہت سارے لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے بھارت سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا اور پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارت سے مزید معلومات بھی لی جائیں گی، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس ، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سمیت دیگرحکام شریک ہوئے۔