شائع 30 مارچ 2017 10:21am

فلم 'ہندی میڈیم'میں صباء قمر کے دلکش انداز نے دل جیت لیے

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان اور پاکستان کی خوبرو اداکارہ صباء قمر  ان دنوں  جارجیا میں اپنی فلم'ہندی میڈیم'کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔

میڈیا اور صباء قمر کے چاہنے والے فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ شوٹنگ کے دوران  لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں ،گزشتہ کچھ عرصے قبل صباء اور عرفان کی  تصویر نے میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

حال ہی میں فلم کا پوسٹراور چند تصاویر  منظر عام پر آئی ہیں ، جس میں دونوں اداکار   سادے سے انداز میں نظر آرہے ہیں لیکن یہ سادگی بھی  بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔

First look: Saba Qamar and Irrfan Khan star in Hindi Medium, a film about a Hindi speaking couple who are trying to get their child in an English medium school. What fun! @sabaqamarzaman . . . . #SabaQamar #Irrfankhan #hautetrail #Shootingsongs #SukhbirSingh #Georgia #Tbilisi #Bollywood #Maddock #Slayer 💘 #mybae #SabaMyWorld 😍 #SabaMyLove ✨ #Sabaholic #MissPerfection #Beautiful 😘 #Love ✨ #Beauty #follow #followme #TeamSaba

A post shared by SABA QAMAR FC (@teamsaba) on

واضح رہے کہ اداکارہ صباء قمر پاکستان میں اپنی صلا حیتوں کا جادو جگانے کے بعد بھارتیوں کو دیوانہ بنانے کی تیاری میں مصروف ہیں  ،یہ صباء کی پہلی  انڈین فلم ہے جس میں ان کے مدمقابل عرفان خان ان کے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں۔   فلم کی ہدایت کاری کے فرائض  ساکت چوہدری ادا کررہے ہیں،جبکہ فلم کو پروڈیوس دنیش اور بھوشن کمار نے کیا ہے۔  

یہ بھی پڑھیئے:فلم"ہندی میڈیم"میں صباء قمر کی پہلی جھلک نے لوگوں کے ہوش اُڑادئیے

فلم کی کہانی   دہلی  کے علاقے چاندنی چوک میں رہنے والے ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے  جس میں عرفان مزاحیہ  پنجابی بزنس مین (ساڑھی کی دوکان کے مالک)اور صباء ان کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں،فلم میں ہندی بولنے والے ایک عام سے جوڑے کو دکھایا گیا ہے جو اپنے بچوں کو  انگلش میڈیم اسکول  میں داخل کرواتے ہیں یہیں سے کہانی مزاحیہ موڑ لیتی ہے۔

Shooting songs in Tbilisi #sabaqamar #shooting #Georgia #bollywood #hindimedium.

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

On the sets of Hindi Medium #songs #shooting #Tabilisi #Georgia #bollywood A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

Thanks to: brandsynario

Read Comments