حملہ کرنیوالے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ،شہباز شریف

شائع 13 جنوری 2016 12:41pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لیے مامور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں انسداد دہشت گردی کے لیے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاوٴن میں انسداد پولیو سینٹر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداد پولیو سینٹر کے باہر دھماکہ گھناوٴنا فعل ہے، قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکسو ہے۔دہشت گردوں کی کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

Read Comments