Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ننکانہ صاحب:ننکانہ صاحب میں پولیس کے انوکھے کارنامے،کئی سال قبل فوت ہوجانے والے دو افرادکے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کرلیا ، جبکہ سو سال سے زائد عمر کے دو افراد کو بھی پانی چور قرار دیدیا گیا۔ننکانہ صاحب کے تھانہ بڑا گھر میں نواحی گاوٴں کوٹ عبداللہ کے سترہ افراد کے خلاف نہری پانی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا،محکمہ انہار نے بارہ سال قبل وفات پانے والے منظور اور تین سال قبل انتقال کرنیوالے اصغرکے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کرادیا،بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ سو سال سے زائد عمر کے دو افراد راجہ اور نذر کو بھی پانی چور قرار دے دیا۔دونوں بزرگ افراد کاشت کاری کرنے کی بجائے کئی سال سے بستر پر پڑے ہیں،پانی چوری کے مقدمہ میں علاقے کے امام مسجد اعظم علی کو بھی نامزد کردیا گیا،جو کاشت کاری ہی نہیں کرتا۔جھوٹے مقدمات کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے افسران نے خانہ پری کرنے اور اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے بے گناہ لوگوں اور وفات پانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب معاملے کا نوٹس لیں۔
ننکانہ صاحب:ننکانہ صاحب میں پولیس کے انوکھے کارنامے،کئی سال قبل فوت ہوجانے والے دو افرادکے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کرلیا ، جبکہ سو سال سے زائد عمر کے دو افراد کو بھی پانی چور قرار دیدیا گیا۔
ننکانہ صاحب کے تھانہ بڑا گھر میں نواحی گاوٴں کوٹ عبداللہ کے سترہ افراد کے خلاف نہری پانی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا،محکمہ انہار نے بارہ سال قبل وفات پانے والے منظور اور تین سال قبل انتقال کرنیوالے اصغرکے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کرادیا،بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ سو سال سے زائد عمر کے دو افراد راجہ اور نذر کو بھی پانی چور قرار دے دیا۔دونوں بزرگ افراد کاشت کاری کرنے کی بجائے کئی سال سے بستر پر پڑے ہیں،پانی چوری کے مقدمہ میں علاقے کے امام مسجد اعظم علی کو بھی نامزد کردیا گیا،جو کاشت کاری ہی نہیں کرتا۔جھوٹے مقدمات کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے افسران نے خانہ پری کرنے اور اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے بے گناہ لوگوں اور وفات پانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب معاملے کا نوٹس لیں۔