شائع 03 اپريل 2017 06:43am

کیا  روزانہ  ایک  جیسا  ناشتہ  وزن  کم  کرنے میں  مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟

صبح کا ناشتہ بیحد اہمیت کا حامل ہے ،یقیناً دن بھر جسم  کو تروتازہ رکھنے  کے  لئے ناشتہ دن  کی سب سے اہم غذا ہے۔ لوگ اکثر وقت میں کمی کے باعث ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں یا پھر کوئی ہلکی پھلکی چیز کھا کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں، اور دن بھر سستی اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے  کہ ناشتہ وزن کم  کرنے  میں  معاون ثابت  ہوتا ہے، لیکن اب سوال یہ نہیں ہے کہ ناشتہ کرنا چاہئے  یا  نہیں بلکہ یہ ہے کہ ہمیں ناشتے میں کیا کھانا چاہیے؟ ساتھ ہی یہ جاننا بھی بیحد ضروری ہے کہ روز ایک جیسا ناشتہ ہماری صحت پر کس حد تک متاثر ہو تاہے۔

ایوارڈ یافتہ ڈایٹیشن "کرسٹن کریکپیٹرک" کا کہنا تھا کہ آپ کیا ہیں اور آپ کیا کھا رہے  ہیں یہ اہمیت رکھتا ہے۔

اگر آپ کھانے کے  شوقین ہیں تو روزانہ ایک جیسا  ناشتہ آپ کو بور کرسکتا ہے اور جس کی وجہ سے آپ ناشتے میں غلط خوراک کا انتخاب کر سکتے ہیں جو کہ انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کے دن کا آغاز چینی سے بھرے ہوئے سیرلز سے ہوتا ہے تو یہ ایک بہت ہی خطرناک بات ہے اس کہ برعکس اگر آپ ناشتے میں جو کا دلیہ ،بران شوگر اور پھل یا میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کہ لیے اچھا ثابت ہوگا۔ناشتہ اگر لذیر ہوگا تو یقینا آپ بور بھی نہیں ہو گے۔

اچھے ناشتے کا انتخاب سب کے لئے بہت ضروری ہے، کوشش کیجئے ان غذائیں کا استعمال کیجئے جن میں پروٹین وافر مقدار میں موجود ہو، جیسے کہ دلیہ، پھل،ڈرائی فروٹ، دہی  ان چیزوں کا استعمال بیحد فائدے مند  ثابت ہو سکتا ہے۔

اس صحت بخش ناشتے سے نہ صرف  آپ کی صحت اچھی ہو گی بلکہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی اور روز ناشتے میں نت نئی اقسام بھی ملیں گی۔

 http://www.rd.com :بشکریہ

Read Comments