شائع 13 جنوری 2016 02:23pm

ہالی ووڈ فلم دی وچ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:خوف اور دہشت سے بھرپور فلم دی وچ کا نیا ٹریلر جاری کردیا ، فلم انیس فروری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ہدایتکار اور مصنف رابرٹ ایگر کی فلم میں آنیا ٹیلر،رالف آئنسن اور کیٹ ڈکی منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی ہے جنگلوں کے درمیان واقع ایک گھر میں رہنے والے خاندان کی،جنہیں سامنا ہوتا ہے خوفناک واقعات کا ۔

مصیبتوں سے گھرے خاندان کی کہانی سینما گھروں میں انیس فروری کو دیکھنے کو ملے گی۔

Read Comments