شائع 13 جنوری 2016 05:01pm

ہالی ووڈ کی اسپورٹس ایکشن فلم کریڈ کا یورپین پریمئر

لندن:لندن میں ہالی ووڈ کے نامور ہیرو سلویسٹر اسٹالون کی اسپورٹس ایکشن فلم کریڈ کا یورپین پریمئر ہوا،ریڈ کارپٹ پر کریڈ میں باکسر کا کردار نبھانے والے اسٹالون نے گولڈن گلوب ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار ایکشن ہیرو سلویسٹر اسٹالون اپنی فلم کریڈ کے یوروپین پریمئر پرپہنچے،جہاں انہوں نے بہترین آئیکونک کردار نبھانے پر گولڈن ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ کہا کہ میرے لیے یہ ایک حیرت انگیز تحفہ ہے۔

فلم کریڈ میں انہتر سالہ اداکار سلوسٹر اسٹالون نے ایکشن کا زبردست انداز دکھایا ہے۔فلم کی کہانی مشہور فلمی کردار باکسر اپولوکریڈ کے بیٹے کے گرد گھومتی ہے،جوباکسنگ کی تربیت لینے کے لیے فلاڈیلفیا کا رخ کرتا ہے۔

فلم کے دیگر کرداروں میں مائیکل بی جارڈن،ٹیسا تھامپسن، ٹونی بیلبو اور دیگر شامل ہیں۔

Read Comments