شائع 05 اپريل 2017 06:01am

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال غلام فرید صابری کی آج 23 ویں برسی منائی جا رہی ہے

 لاہور:بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال غلام فرید صابری کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے23برس بیت گئے۔ فن قوالی میں استاد کا درجہ رکھنے والے غلام فرید صابری نے اردو کے علاوہ پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی نعتیہ قوالی گائی۔

 انہوں نے گائیکی کا فن اپنے والد عنایت صابری سے حاصل کیا، قوالی کے بے تاج بادشاہ غلام فرید صابری 1930 میں  مشرقی پنجاب انڈیا میں پیدا ہوئے،ستر اور اسی کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور رہا جب انہوں نے 'بھر دو جھولی میری یا محمد' جیسی قوالی گا کر فن قوالی میں اپنے الگ مقام بنایا۔

 محفل سماع میں اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ ان کی جوڑی نے بے حد مقبولیت پائی،ان کی گائی قوالیاں سننے والوں پر سحر طاری کر دیتی تھیں۔

 غلام فرید صابری نے اردو کے علاوہ پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی قوالیاں گائیں اس کے علاوہ ان کی گائی گئی قوالیوں کو فلموں میں بھی شامل کیا گیا۔

Read Comments