Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی مشیرشرمیلافاروقی نے قومی عجائب گھرمیں ساڑھے تین سوسال قدیم قرآنی تختیوں پرمشتمل شاہی دروازے کا افتتاح کردیا۔کراچی میں قومی عجائب گھرمیں تاریخی شاہی دروازے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ تاریخی ورثے ہمارا اثاثہ ہیں۔سندھ بھرمیں ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے کئی منصوبے شروع کردیے ہیں۔ قومی عجائب گھرمیں شاہی دروازہ شاہجہاں مسجد ٹھٹھہ کی طرزپرتعمیرکیا گیا ہے۔دروازے پرساڑھے تین سوبرس قدیمی قرآنی آیات پرمشتمل کتبے نصب کیے گئے ہیں۔شرمیلافاروقی کا کہنا تھا کہ پکا قلعہ اوررنی کوٹ قلعہ کی بحالی کا بھی جلد کام شروع کریں گے۔
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی مشیرشرمیلافاروقی نے قومی عجائب گھرمیں ساڑھے تین سوسال قدیم قرآنی تختیوں پرمشتمل شاہی دروازے کا افتتاح کردیا۔
کراچی میں قومی عجائب گھرمیں تاریخی شاہی دروازے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ تاریخی ورثے ہمارا اثاثہ ہیں۔سندھ بھرمیں ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے کئی منصوبے شروع کردیے ہیں۔
قومی عجائب گھرمیں شاہی دروازہ شاہجہاں مسجد ٹھٹھہ کی طرزپرتعمیرکیا گیا ہے۔دروازے پرساڑھے تین سوبرس قدیمی قرآنی آیات پرمشتمل کتبے نصب کیے گئے ہیں۔
شرمیلافاروقی کا کہنا تھا کہ پکا قلعہ اوررنی کوٹ قلعہ کی بحالی کا بھی جلد کام شروع کریں گے۔