شائع 05 اپريل 2017 09:44am

مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے'،سپر ماڈل بیلا حدید'

مشہور امریکی ماڈل بیلا حدید  نے  بین الاقوامی جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنے والد  کےپناہ گزین  کے تجربے اور اپنے اسلامی عقیدے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے جنوری میں پناہ  گزینوں پر پابندی لگانے کے حوالے سے بیان دیا  اس وقت اس بیان کیخلاف ہزاروں افراد بشمول ہالی وڈ اداکارسڑکوں پر نکل آئے  اور سخت احتجاج کیا ،اس احتجاج میں   سپر ماڈل بیلا  بھی اپنی بہن گگی حدید کے ساتھ  نظر آئیں ۔

نیویارک کی ڈاؤن ٹاؤن اسٹریٹ پر احتجاج میں دونوں بہنوں کے علاوہ  ان کی والدہ اور دوست بھی موجود تھے ،انہوں نے ہاتھوں میں سائن بورڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا "ہم سب انسان ہیں"،اس سے قبل ایلے میگزین سے بات کرتے ہوئے بیلا کا کہنا تھا "لوگوں سے ان کی قومیتوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ برا سلوک کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے"۔

واضح رہے کہ  بیلا،ان کی بڑی بہن اور ان کا بھائی انوارآدھے ڈچ اور آدھے فلسطینی ہیں ، ان کے والد بزنس مین محمد حدید  شام اور لبنا ن میں رہائش پزیر تھے لیکن 14 برس قبل وہ امریکا آگئے،انہوں نےمشہور میگزین کو انٹرویو کے دوران اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا  "وہ بہت مذہبی تھے،وہ ہمیشہ  ہمارے ساتھ عبادت کرتے تھے ،مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے "۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میرے والد پہلی بار امریکا آئے تو وہ پناہ گزین تھے لہٰذا ٹرمپ کی پناہ گزینوں پر پابندی  میرے اور میرے گھر والوں کے بہت قریب ہے۔

واضح رہے کہ بیلاحدید  امریکی فیشن ماڈل ہیں  وہ 2016 میں 'ماڈل آف دی ائیر'کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔

A post shared by Bella Hadid (@bellahadid) on

Read Comments