زیر تعمیر مدرسے کی چھت گر گئی

شائع 10 دسمبر 2015 12:59pm

کراچی:نیوکراچی زرینہ کالونی میں زیرتعمیر مدرسہ کی چھت گرگئی۔حادثے کے وقت مدرسے میں تدریسی عمل جاری تھا۔بارہ زخمی طلبہ کو عباسی شہیداسپتال اورچارکونجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیوکراچی زرینہ کالونی میں زیرتعمیرمدرسے میں تدریسی عمل جاری تھا اوربالائی منزل پرتعمیراتی کام بھی چل رہا تھا۔مدرسے کی چھت تعمیراتی سامان کا وزن نہ سہ سکی اوراچانک گر گئی۔

واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ملبے سے زخمی بچوں کو باہر نکالا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوادارے رضاکاربھی جائے حادثہ پہنچ گئے اوربارہ طلبہ کوعباسی شہید اسپتال جبکہ چارکو نجی اسپتال منتقل کیا۔

ڈپٹی کمشنرضلع وسطی افضل زیدی موقع پرپہنچے اورامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔علاقہ ایس ایچ او راجہ تنویرکا کہنا تھا کہ مدرسے کہ مہتمم ابراہیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت مدرسے میں اکتیس بچے موجود تھے۔

Read Comments