شائع 05 اپريل 2017 06:08pm

شردھا کپور نے کن دو اداکاروں کو لڑوا دیا؟

ادتیا رائے کپور اور شردھا کپور نے اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز بھٹ فیملی کی فلم عاشقی 2 سے کیا۔ فلم بہت بڑی ثابت ہوئی تھی ۔

لہٰذا بھٹ کیمپ کے بولی وڈ میں 30برس مکمل ہونے کی خوشی میں دی جانے والی پارٹی میں ان دونوں کا آنا حیران کن نہیں تھا۔

تاہم ادتیا اور شردھا کے درمیان  قربت نے پارٹی میں آئے ایک اورمہمان کو مشتعل کر دیا اور وہ مہمان تھے فرحان اختر۔

ذرائع کے مطابق فرحان کو ان دونوں کی یہ نذدیکی ایک آنکھ نہ بھائی اور ادتیا سامنے آکھڑے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فرحان ادتیا سے کافی ناراض تھے۔ جیسے ہی شردھا کو اس کی خبر ہوئی تو انہوں نے بیچ میں آکر معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments