کیا گتھی کپل کے شو میں واپس آرہی ہے؟
ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے جنگ چل رہی ہے ،دونوں کی لڑائی اس حد تک آگے بڑھ چکی تھی کہ سنیل گروور المعروف گتھی نے کپل کا شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ سنیل کے اس فیصلے سے ان تمام لوگوں کو بے حد دھچکا لگا تھا جو کپل اور گتھی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور دونوں کو ہمیشہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم اب ان تمام لوگوں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ سنیل نے ایک بار پھر شو کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے،ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنیل نے ٹویٹر پر پیغام تحریر کیا ہے کہ"میرا مقصد لوگوں کو ہنسانا اور انہیں تفریح فراہم کرنا ہے،میرے لیے کسی بھی کام کو کرنا یا نہ کرنے کی وجہ صرف پیسہ نہیں ہو سکتا"۔ My intentions are to act and to entertain with dignity. For me, money can't be the only reason to do something, or not to do something. 🙏 — Sunil Grover (@WhoSunilGrover) April 5, 2017 یہ بھی پڑھیئے: 'خدا بننے کی کوشش نہ کرو' بھارتی میڈیا میں یہ اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ سنیل اور کپل کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے،دونوں نے اپنے درمیان موجود اختلافات کو ختم کرکے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دونوں ایک نئے معاہدے کے تحت کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیئے:کیا واقعی کپل نے اپنے دوست کو جوتے سے مارا؟ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ قبل ایک فلائٹ میں سنیل اور کپل کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا اور یہ لڑائی اتنی بڑھ گئی کہ سنیل نے کپل کے شو کو خیر باد کہہ دیا۔ یہ بھی پڑھیئے: کپل شرما نے اپنے بہترین دوست پر تشدد کیوں کیا وجہ سامنے آگئی