شاہ رخ خان غصے پر قابو نہ رکھ سکے
ممبئی:کبھی کبھی صرف ایک فلم آپ کو راتوں رات سپر اسٹاربنادیتی ہے اور کبھی بہت ساری فلمیں کرنے کے باوجود آپ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ،یہ سب اکثر شوبز سے وابستہ افراد کے حوالے سے سننے کو ملتا ہے۔ لیکن بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی خوش قسمتی کا ستارہ ابتداء ہی سے چمک رہا ہے ، انہیں کئی بار لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے،ڈی این اے انڈیا کے مطابق اپنی شہرت کے ختم ہونے کے خدشات کے حوالے سے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی ایک غیر محفوظ انسان نہیں رہا جو ہر وقت اپنی مقبولیت اور شہرت کے چھِن جانے کے خوف میں مبتلا رہتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے اداکاری کے بزنس سے وابستہ ہوں ،مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے اداکار اور فلمیں پانی کی طرح ہیں جو اپنا راستہ خود بناتے ہیں ،میں نے فلموں میں کام کیا ہے تاکہ لوگوں کو تفریح فراہم کرسکوں میرے لیے یہ اہمیت رکھتا ہے کہ لوگوں کے ڈھائی گھنٹے ایسے گزریں جو ان کا موڈ تبدیل کردیں اور لوگ تھیٹر سے مسکراتے ہوئے باہر آئیں۔ یہاں کچھ فلمیں ایسی ہیں جن کے بارے میں لوگوں کی رائے خراب ہے جبکہ کچھ فلموں کارکردگی بہت بہتر رہی ہے ،22" سالوں میں یہ بھی سنتا آرہاہوں کہ میرا کرئیر ختم ہوچکا ہے ،ہر کوئی یہ کہتا ہے ،لیکن لوگ بزنس کے بارے میں نہیں جانتے"۔ بہت سے اداکار اور اداکارائیں لوگوں کو صرف تفریح پہنچانا چاہتے ہیں ،میں اپنی فلم کی ریلیز کے وقت بہت خوش ہوتا ہوں اگر لوگوں کو پسند آئے تو ٹھیک اور اگر نہ پسند آئے تو سوچتا ہوں کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور لوگوں کو اچھی چیز فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ شاہ رخ کا ایک ہی فلم میں دو سپر اسٹارز کی موجودگی کے بارے میں کہنا تھا کہ اس طرح کا اسکرپٹ حاصل کرنا مشکل ہے ،لیکن اگر آپ کے پاس ایسی کوئی کہانی موجود ہے تو بہت سے اداکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کیلئے راضی ہوجائیں گے ،بس آپ کو ایسے ہدایت کار کی ضرورت ہے جو یہ جانتا ہو کہ اسے آپ سے کیا چاہئے۔