پنجاب:بلدیاتی نمائندےآج عہدوں کاحلف لیں گے

شائع 14 جنوری 2016 05:30am

لاہور:پنجاب سے منتخب ہونے والے پینتیس ہزار سات سو سات بلدیاتی نمائندے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے،متعلقہ یونین کونسلز کے ریٹرننگ آفیسرز نومنتخب نمائندوں سے انکے عہدے کا حلف لیں گے۔

پنجاب کے چھتیس اضلاع سے جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والے آٹھ ہزار تیس چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ ستائیس ہزار چھ سو ستتر کونسلرز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے سات ہزار سات سو ریٹرنگ آفیسرز کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے جو اپنے ماتحت آنے والی یونین کونسلز سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیں گے۔

لاہور کی دو سو چوہتر یونین کونسلز سے منتخب ہونے والے دو ہزار ایک سو بانوے بلدیاتی نمائندے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، جن میں پانچ سو اڑتالیس چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ سولہ سو چوالیس کونسلرز شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے مخصوص نشستوں پر انتخابات کے حوالے سے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے میئر اور ڈپٹی میئرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Read Comments