شائع 14 جنوری 2016 05:49am

وارن دھون اچانک ایوارڈ شو چھوڑ کے چلے گئے

ممبئی:بھارتی اداکار وارن دھون حال ہی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کی تقریب کو بیچ میں سے ہی چھوڑ گئے تھے۔ایوارڈ شو کی تقریب اچانک سے چھوڑ جانے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں ہوئے ایوارڈ شو سے وارن دھون اس وقت چلے گئے جب ان کو اپنے میک اپ آرٹسٹ کے بیٹے کے ایکسیڈنٹ کا معلوم ہوا۔ ذرائع کے مطابق وارن دھون کو جیسے ہی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے بیٹے کے ایکسیڈنٹ کے بارے میں معلوم ہوا ، وہ فوراً ایوارڈ کی تقریب چھوڑ کے اسپتال روانہ ہوگئے۔

وارن دھون ایوارڈ شو میںاپنی فلم بدلہ پور کے لیے بہترین اداکار کے لیے بھی نامزد تھے لیکن ایکسیڈنٹ کی خبر سنتے ہی وہ بغیر انتظارکیے اسپتال کے لیے روانہ ہوگئے۔

Read Comments