شائع 07 اپريل 2017 08:10am

سارہ خان کی پاکستان میں گرفتاری کی افواہوں کی تردید

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان  کے حوالے سے میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہیں پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سارہ خان ڈراموں کی شوٹنگ کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر گئی تھیں  ،جہاں انہیں پولیس حراست میں لے لیا گیا  ،ان پر الزام تھا کہ ویزے کی معیاد ختم   ہونے کے باوجود انہوں نے پاکستان میں قیام کیا۔

لیکن سارہ  نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ   ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باعث  پاکستانی وزارت نے ان سے این او سی طلب کیا  تھا جبکہ انہیں  پولیس حراست میں نہیں رکھا گیا تھا ،انہوں نے کہا کہ  "میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں   میں فائف اسٹار ہوٹل میں مقیم تھی نہ کہ پولیس کسٹڈی میں ،مجھے نہیں معلوم  اس طرح کی غلط خبریں کون پھیلا رہا ہے"۔میں نے پاکستان میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں کیا ۔

سارہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ویزے کی معیاد ختم ہونے  پر دو دن تک پاکستان میں موجود تھیں لیکن اس کا سبب فلائٹ کا  مسئلہ تھا  امیگریشن حکام نے  مجھ سے این او سی طلب کیا   ،مجھے گرفتار نہیں کیا گیا تھا "۔

سارہ نے کہا کہ پاکستان میں دورے کے دوران  میں سوشل میڈیا پر مسلسل رابطے میں تھی  ،لہٰذا کیسے کوئی اس طرح کی افواہیں پھیلا سکتا ہے ،میں وہاں اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے گئی تھی۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان  پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جو  پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کیلئے پاکستان میں موجود تھیں ،جبکہ اس سے قبل وہ ایک پاکستانی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں ،جبکہ انہیں شہرت   ڈرامے"لیکن"سے ملی ،سارہ کی اداکاری کو پاکستان میں نہ صرف بہت پزیرائی حاصل ہوئی بلکہ انہیں پاکستانی عوام اور اداکاروں کی جانب سے بے انتہا محبت بھی دی گئی۔

Read Comments