بولی وڈ اداکار ہمیشہ سے ہالی وڈ خبروں میں سرگرم رہنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہو سکے، ساتھ ہی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکے۔
پرینکا چوپڑا،ایشوریا رائے بچن،انیل کپور اور عرفان خان انگریزی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
ان کے علاوہ کئی دوسرے اداکار بھی چھوٹے کرداروں میں انگریزی فلموں کی زینت بنے ہیں۔
بولی وڈ جرنلسٹ کے مطابق چند ایسے اداکار بھی ہیں جنھوں نے انگریزی فلموں سے آنے والی اداکاری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔
دلیپ کمار
ماضی کے مشہور اداکار دلیپ کمار کو بھارتی فلم انڈسٹری کا دل کہا جاتا ہے اور یہ اپنی قابلِ دید اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سےلوگوں میں بےحد مقبول ہیں لیکن یہ بات آپ کو حیران کر دے گی کہ انھوں نے 1962 میں ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم "لورینس آف اریبیا" سے آنے والی اداکاری کی پیشکش کو رد کر دیا تھا۔
جس کے بعد اس کردار کو مصری اداکار عمر شریف نے نبھایا۔
مادھوری ڈکشت
بھارتی فلموں کی مایاناز اداکارہ مادھوری اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر سب کو اپنا گرویدہ کرنے کا فن جانتی ہیں۔
مادھوری کو بھی ہالی وڈ فلم کی پیشکش ہوئی جس میں انہیں ایک امریکی لڑکی کا کردار نبھانا تھا جو کہ بولی وڈ اداکار بننا چاہتی ہے ۔
مادھوری کو اس کے لئے بھاری معاوضے کی بھی پیشکش کی گئی تھی لیکن انھوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ وہ ایسا کردار نہیں کرنا چاہتیں۔
شاہ رخ خان
کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ خان کو ڈینی بوائل کی فلم "سلم ڈوگ میلینار" کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انھوں نے یہ کہے کہ منع کر دیا کہ ان پر یہ کردار اچھا نہیں لگے گا،اور پھر انیل کپور نے شارخ خان کی جگہ یہ کردار نبھایا اور اس کے بعد ہالی وڈ میں بیحد نام کمایا۔
اکشےکمار
بھارتی اداکار اکشے کمار کو ان کہ منفرد اور الگ ایکشن کی وجہ سے بالی وڈ کا کھلاڑی کمار کہا جاتا ہے۔
جب ایک نامور ہالی وڈ اسٹوڈیو کو ایکشن فلم بنانی تھی اور اس میں ایشین کاسٹ کو لینا تھا تو انھوں نی فوراَ اکشےکمارکو اداکاری کی پیشکش کی لیکن انھوں نے اس پیشکش پر غور نہیں کیا اور انکار کردیا اور بھارتی فلموں میں ہی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے۔
ایشوریا رائے بچن
ایشوریا،جن کو مس ورلڈ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔اپنی خوبصورتی اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں بے حد مقبول ہیں انھوں نی بھی اوسکر کے لئے نامزد فلم ٹروائے میں برائیسس کے کردار کے لئے ہونے والی پیشکش پر انکار کر دیا تھا۔