شائع 07 اپريل 2017 09:52am

اینی میٹڈ فلم'اسمرفس دی لوسٹ ویلیج'ریلیز کیلئے پیش کردی گئی

لاس اینجلس:امریکی سینما گھروں میں ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم'اسمرفس دی لوسٹ ویلیج' آج نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

اینی میٹڈ فلموں کے شائقین کیلئے آج شرارتوں سے بھرپور ہالی ووڈ فلم نمائش کیلئے پیش کردی گئی، ایکشن، تھرل  اور مزاح سے بھرپور فلم میں ننھے اسمرفس کی ٹیم اس بار پہنچی ہے ایک انجان جنگل میں جہاں انہیں کھویا ہوا گاؤں مل جائے گا۔

فلم اسمرفس دی لوسٹ ولیج ہالی ووڈ کی مشہور و معروف فلم اسمرفس کا اینی میٹڈ  سیکوئل  ہے۔

Read Comments