پانی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور کسی بھی جاندار کو زندہ رہنے کے لئے سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہوتی ہے۔
پانی کی کمی کے باعث اکثر لوگ بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں،اس کے علاوہ اگر پانی صحیح طریقے سے نہ پیا جائے تو یہ بھی کئی تکلیفوں کو جنم دیتا ہے۔
روزانہ 8 گلاس پانی پئیں
تندرست رہنے کے لئے ضروری ہے کے روزانہ 8 گلاس پانی پیا جائے،اس سے آپ کی صحت بھی اچھی ہو گی اور آپ اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کریں گے۔
لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ پانی غلط طرح تو نہیں پی رہے؟ پانی کو ہمیشہ بیٹھ کر پینا چاہئے ورنہ آپ کو کافی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
کھڑے ہو کر پانی پینے سے پانی پیٹ کی اندرونی سطح میں نہیں جاتا
جی ہاں،اگر آپ کھڑے ہو کر پانی پیتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہے، اس کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ آپ کا نظامِ ہضم متاثر ہو سکتا ہے اور آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کھڑے ہو کر پانی پینے سے گردے متاثر ہوتے ہیں
اگر آپ بیٹھ کر پانی پیتے ہیں تو گردے اچھی طرح کام کرتے ہیں،جبکہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے گردوں پر برا اثر پڑتا ہے۔اسی لئے ضروری ہے کہ ہمیشہ بیٹھ کر پانی پیا جائے۔
چھوٹے گھونٹوں میں پانی پئیں
پانی کو ہمیشہ آرام اور چھوٹے گھونٹ میں پینا چاہئے
اس سے پیاس بھی جلدی بجھ جاتی ہے اور یہ طریقہ بھی ٹھیک ہے۔
کھڑے ہو کر پانی پینا اعصاب کو متاثر کرتا ہے
اگر آپ کسی دباؤ کا شکار رہتے ہیں اور آپ کو پٹھوں وغیرہ کی تکلیف بھی ہے تو یہ کھڑے ہو کر پانی پینے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے،کھڑے ہو کر پانی پینے سے پانی صحیح جگہ پر نہیں پہنچتا۔
کھڑے ہو کر پانی پینا نظامِ ہضم کو متاثر کرتا ہے
پانی کو ہمیشہ بیٹھ کر پینا چاہئے اس سے ہمارا نظامِ ہضم فعال رہتا ہے جو کی اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
بیٹھ کر پانی پینے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،آپ بھی کوشش کریں اور یہ اپنی عادت بنا لیں کہ ہمیشہ بیٹھ کر پانی پئیں۔