شائع 08 اپريل 2017 07:50am

والد کا بیٹی کیلئے جذبات بھرا خوبصورت پیغام

ممبئی:گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم"نیرجا"سونم کپور کی ان فلموں میں شامل ہے جو بہت ساری فلاپ  فلموں کے بعد ہٹ ہوئی  تھی ،فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس حاصل ہوا تھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم 'نیرجا'کو بہترین ہندی فلم کیلئے  64 نیشنل ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کا اعلان 7 اپریل 2017 کو کیا گیا۔

فلم کی کہانی سچے واقع پر مبنی ہے جس میں ایک ائیر ہوسٹس نیرجا بھانوت کی زندگی کے حقیقی واقعات کو پیش کیا گیا ہے ،جو  چند دہشت گردوں کی جانب سے فلائٹ ہائی جیک کیے جانے پر مسافروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔

فلم کو نیشنل ایوارڈ دئیے جانے کے اعلان پر سونم کے والد انیل کپور  بے حد خوش ہیں اور انہوں نے اپنی خوشی  سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ"  لندن میں رات کے وقت طویل شوٹنگ  کے بعد صبح اٹھ کر ایک بہت اچھی خبر سننے کو ملی  کہ نیرجا کو بہترین فلم  جیوری ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ،فلم 'نیرجا'کی پوری ٹیم کو بہت مبارک ہو"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ"  انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے ، تمہارے(سونم )کیلئے اور تمہاری پوری ٹیم کیلئے"۔

After a long night of shooting in London, this is the best news I could have woken up with!!Congratulations on the win team #Neerja! #BestFilm along with Special Mention Best Actress Jury Award!! @sonamkapoor, You make me proud, today and everyday...So thrilled for you & the entire team!

A post shared by anilskapoor (@anilskapoor) on

سونم کپور کے  کزن ارجن کپور  نے بھی انسٹا گرام پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  'آپ کو اس وقت  فخر محسوس ہوتا ہے جب  آپ کی بہن   کچھ بہت اچھا  اور سنجیدہ  کرے ،مجھے تم پر  فخر ہے  تمہارے چہرے پر   چھائی مسکراہٹ ہمیشہ   قائم رہے"۔

 

When u feel proud cause ur sister kicked some serious ass !!! @sonamkapoor I'm so proud of u for the woman that u are and continue to be...keep that smile on and ur chin up always and forever !!!

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor) on

واضح رہے کہ اکشے کمار نے فلم رستم کیلئے نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا ،اس کے علاوہ اجے دیوگن کی فلم 'شیوے'کو اسپیشل ایفیکٹس  اور فلم 'دنگل' کی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم  کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔

Read Comments