کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل مکمل

شائع 14 جنوری 2016 07:23am

کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل مکمل کرلیا گیا،دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں معمول پرآگئی ہیں تاہم مارکیٹوں میں خریداروں کارش کم ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاوٴن میں انسداد پولیو مرکز کے قریب خود کش دھماکے میں ایک شہری سمیت پندرہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہید ہوئے تھے جن کوآبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے، دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سیٹلائیٹ ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ جس میں دہشت گردی، دھماکا خیز مواد رکھنے اور دیگر دفعات شامل ہیں،واقعہ کے بعد تفتیشی ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں۔

حکومت بلوچستان کے فیصلے کے مطابق دھماکے کے بعد انسداد پولیو مہم کو روکنے کے بجائے جاری رکھا گیا ہے، رضا کاروں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کی اہلکاروں کی تعداد دگنی کردی گئی ہے،پولیس ، ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

Read Comments