شائع 10 اپريل 2017 02:30pm

بولی وڈ کی 5 سستی کامیاب فلمیں

کہا جاتا ہے کہ صرف  پیسہ بہا کر فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی اس کیلئےبہترین کہانی اور جاندار اداکاری کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی ہی پانچ بولی وڈ فلموں کے متعلق جنہوں نے کم بجٹ کےباوجود اسکرین پر خوب داد سمیٹی۔

کہانی

ودیا بالن کی فلم کہانی محض آٹھ کروڑ روپے میں بنی جس نے 50دنوں میں 1 ارب روپے کا کمانے کا ہندسہ عبور کرلیا۔

پیپلی لائیو

اس فہرست میں دوسرا نام ہے سادہ سی دیہاتی مزاحیہ فلم پیپلی لائیو کا۔ 10کروڑ کی لاگت سے بننے والی اس فلم نے 40کروڑ سے زائد رقم بٹوری۔

تیرے بن لادن

سال 2010میں ایک اور کم بجٹ کی کامیاب طنزیہ مزاحیہ فلم تیرے بن لادن تھی۔ پاکستانی راک اسٹار علی ظفر کی یہ فلم تقریباً چھ کروڑ روپے میں بنی لیکن باکس آفس پر حیران کن طور پر 15 کروڑ روپے کمالئے۔

دھوبی گھاٹ

کرن راؤ کی بحیثیت ہدایت کار ڈیبیو فلم دھوبی گھاٹ 10کروڑ روپے میں بنی اور صرف دو ہفتوں میں اس فلم نے اپنی لاگت سے دوگنے وصول کر  لئے۔

تنو ویڈز منو

سال 2012 میں آنے والی کنگنا رناوت اور آر مادھون کی فلم تنو ویڈز منو ساڑھے 17کروڑ روپے میں بنی اور زبردست پذیرائی کے بعد 56کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔

worldblazeبشکریہ

Read Comments