شائع 11 اپريل 2017 08:08am

وینا ملک کے ملی نغمے"اے دشمن وطن"کی ایک جھلک

پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک  گزشتہ کافی عرصے سے شوبز سے دور تھیں انہوں نے  شادی کے بعد اپنے گھر اور بچوں کو   سنبھالنے کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی تھی لیکن  اب کافی طویل عرصے بعد وینا  نے ایک بار پھر شوبز میں قدم رکھ دیا ہے۔

وینا ملک نے پاک فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے   ملی نغمہ  "اے دشمن وطن ذرا ہوجا ہوشیار" ریلیز کیا ہے۔

ملی نغمے کی موسیقی  عرفان سلیم نے ترتیب دی ہے ،جبکہ  نغمے  کےخوبصورت  اور دل چھولینے والے اشعار  لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کاظم حسین پاشا   نے تحریر کیے ہیں۔

ملی نغمے کی ایک جھلک دیکھئے

واضح رہے کہ   وینا ملک اور  ان کے شوہر اسد خٹک نے   23 مارچ 2017 کو    ایک اور ملی نغمہ"یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے"گاکر لوگوں کی داد سمیٹی تھی۔

Read Comments