Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور کے علاقے لوہاری میں چارمنزلہ مکان میں لگنے والی آگ نے چھ زندگیوں کے چراغ گل کردئیے۔چار افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ہیٹر کے باعث لگی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے لوہاری میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں رات چار بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔آگ نے اسی دوران پوری عمارت کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔حادثے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد کو زندہ ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہیٹر کے جلنے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ٹیموں نے پانچ گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔پولیس نے آگ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
لاہور کے علاقے لوہاری میں چارمنزلہ مکان میں لگنے والی آگ نے چھ زندگیوں کے چراغ گل کردئیے۔چار افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ہیٹر کے باعث لگی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے لوہاری میں چار منزلہ رہائشی عمارت میں رات چار بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔آگ نے اسی دوران پوری عمارت کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔حادثے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد کو زندہ ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہیٹر کے جلنے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ٹیموں نے پانچ گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔پولیس نے آگ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔