Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی ہے جس میں بلوچستان حکومت کے حوالے سے مری معاہدے اور سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پرتبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوٴں نے بلوچستان حکومت کے حوالے سے مری معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن جاری رکھنے کے لیے رینجرز کو قانونی تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں شہرقائد میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے۔
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کی ہے جس میں بلوچستان حکومت کے حوالے سے مری معاہدے اور سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پرتبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوٴں نے بلوچستان حکومت کے حوالے سے مری معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن جاری رکھنے کے لیے رینجرز کو قانونی تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں شہرقائد میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے۔