شائع 14 اپريل 2017 08:02am

فلم ہندی میڈیم کا پہلا گانا 'سوٹ سوٹ' لوگوں میں مقبول

پاکستانی مشہور اداکارہ صبا قمر کی بالی وڈ  'ہندی میڈیم'   کے ان دنوں چرچے عام ہیں اس فلم کے پہلے گانے نے آتے ہی دھوم مچا دی۔

فلم کا پہلا  گانا " سوٹ سوٹ "  ریلیز کردیا گیا، جس میں صبا قمر اور  بھارتی اداکار عرفان خان نت نئے مہنگے کپڑوں میں نظر آ رہے ہیں ۔

اس گانا کو لوگوں کی جانب سے بیحد پزیر مل رہی ہے۔

واضح رہے فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی کو بڑے اسکول میں داخلے کی جدوجہد کرتے ہیں ، یہ فلم رواں سال 12 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Read Comments