Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی سپر ہائی وے پرآئل سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اتوار کو سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔
پولیس کے مطابق ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹینکر الٹ جانے کی وجہ سے کئی ہزار لیٹر تیل زمین پر پھیل گیا۔جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔