بھارتی مشہور شخصیات کی زندگی پر بننے والی 6 بہترین فلمیں
ممبئی:گزشتہ کئی سالوں سے بھارت کے مشہور لوگوں کی زندگی پر فلمیں بن رہی ہیں ہے،جن میں بولی وڈ کے مشہور اداکار مرکزی کردار نبھاتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ کون سی مشہور ہستیاں ہیں جن پر فلمیں بنی ہیں اور ان میں بولی وڈ کے کون سے اداکاروں نے اپنی اداکاری کا جادو جگایا ہے۔ ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ کے نامور کھلاڑی مہیندرا سنگھ دھونی المعروف ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم "ایم ایس دھونی ،ان کہی کہانی"میں بولی وڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار نبھا یا تھا ،فلم میں دھونی کی زندگی کی کہانی کو بیان کرنے کیلئے سشانت نے بالکل ان کا روپ اختیار کرلیا تھا جسے لوگوں نے بےحد پسند کیا تھا ،سشانت دھونی کی زندگی کو سمجھنے اور ان جیسا بننے کیلئے روزانہ صبح 4 گھنٹے ٹریننگ کرتے تھے ،ا س کے علاوہ انہوں نے وکٹ کیپنگ اور بلے بازی میں بھی مہارت حاصل کی تھی۔ میری کوم گزشتہ 3 برس قبل 2014 میں ریلیز ہوئی فلم"میری کوم"میں بھارت کی جانب سے باکسنگ میں اولمپک میڈل حاصل کرنے والی میری کوم کی زندگی پر مبنی فلم میں پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار نبھا یا تھا،پریانکا نے میری کوم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے 3 ماہ تک سخت ٹریننگ کی ،اور باکسنگ کے تکنیکی پہلوؤں سے بھی آگاہی حاصل کی۔ دنگل گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم دنگل باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے میں کامیاب ہوئی تھی ،فلم میں عامر خان نے بھارتی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کا کردار نبھا یا تھا جبکہ فاطمہ ثناء شیخ نے ان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھا یا تھا ،فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے عامر نے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور ان کا وزن 85 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔ ڈرٹی پکچر ودیا بالن کاشمار بولی وڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے ،ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کردار میں ڈھل کر اداکاری کرتی ہیں ، ساؤتھ انڈیا کی معروف اداکارہ سلک سمیتا کی زندگی پر بننے والی فلم "ڈرٹی پکچر" میں ودیا مرکزی کردار نبھا کر لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ بھاگ ملکھا بھاگ