گوادر میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب

شائع 14 جنوری 2016 05:18pm

گوادر:گوادر میں پاک آرمی آزاد کشمیر رجمنٹ کے زیر اہتمام پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری فورس، لیویز فورس کے نوجوانوں کی تربیت مکمل۔ پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں اہلکاروں کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے جدید تربیت کے حامل پچھہر نواجوانوں نے گوادر میں پاس آوٴٹ کیا۔پاک آرمی سے تربیت حاصل کرنے والوں میں پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری فورس اور لیویز فورس کے اہلکار شامل تھے۔

اہلکاروں نے ہتھیاروں کے بغیر لڑنا ، چیک پوسٹ لگانے اور سرچ آپریشن کرنے سمیت پیشہ ورانہ مہارت کے نمونے پیش کیے۔پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل تصور فاروقی اور چیئرمین میونسپل عابد رحیم تھے۔

Read Comments