شائع 18 اپريل 2017 04:57am

بھارتی متنازعہ ماڈل  کی عمرہ کے دوران لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مشہور  رئیلٹی شو بگ باس کے ذریعے  لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی متنا زعہ ماڈل صوفیہ حیات  کچھ نہ کچھ ایسا کرتی رہتی ہیں  جس سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے  ماڈلنگ چھوڑ کر  ہندومت اختیار کرلیاتھا اور مکمل  مذہبی رنگ میں رنگ گئی تھیں ،اچانک اتنی بڑی تبدیلی  نے لوگوں کو چونکنے پر مجبور کردیا تھا کچھ   لوگوں کا خیال تھا کہ   انہوں نے یہ سب صرف شہ سرخیوں میں آنے کیلئے کیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق  اب ان کی مسلمانوں کے مقدس مقام مکہ میں عمرہ کے دوران لی گئیں  چند تصاویراور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں ،ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر  طوفان کھڑا کردیا ہے۔

تصاویر میں صوفیہ  اپنے منگیتر کے ساتھ نظر آرہی ہیں  تاہم کچھ لوگوں کو صوفیہ  کا وہاں جانا پسند نہیں آیا  جبکہ کچھ لوگوں نے ان کے ماتھے پر بنے ہندووؤ ں کے مذہبی نشان اوم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ   آپ کو اس مقدس مقام پر نہیں آنا چاہئے تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ایک تصویر میں صوفیہ اور ان کے منگیتر اپنے ہاتھوں میں موجود منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،انہوں  نے لکھا کہ "ہم نے کعبہ کے سامنے اپنی انگوٹھیاں تبدیل کی ہیں ،ہم  سب کیلئے پیار اور اتحاد لے کر آرہے ہیں"۔

We exchanged our rings here infront of kabba. We bring love and Unity here for all.

A post shared by Sofia Hayat. (Gaia Mother) (@sofiahayat) on

Managed to pray juma in the cave where the prophet prayed A post shared by Sofia Hayat. (Gaia Mother) (@sofiahayat) on

Read Comments