اپ ڈیٹ 18 اپريل 2017 08:36am

بولی وڈ کے  سوتیلے رشتوں کے درمیان عمر کا فرق  جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ممبئی:بولی وڈ میں بننے والے رشتے اکثر اتنے الجھے ہوئے ہوتے ہیں کہ انسان کو سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے ،یہاں رشتے بننے اور بگڑنے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں ،کوئی نہیں جانتا کہ کب آپ کے سگے رشتےآپ سے دور ہوجائیں اور کب سوتیلے رشتے سگے رشتوں سے زیادہ اہمیت اختیار کر جائیں۔

یہاں بولی وڈ  کی سوتیلی ماؤں اور ان کے سوتیلے بچوں کے درمیان   عمروں کا فرق  بیان کیا جارہا ہے  ہمیں یقین ہے  عمروں کے درمیان یہ فرق جان کر آپ چونکنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

کرینہ کپور خان،سارہ علی خان

بولی وڈ کی  سب سے خوبصورت سوتیلی ماں بیٹی کی جوڑی اس وقت کرینہ اور سارہ کی ہے ،سیف علی خان کے کرینہ سے شادی سے قبل  دو بچے سارہ اور ابراہیم تھے  ،لیکن انہوں نے کبھی بھی رشتوں کے درمیان اختلافات نہیں آنے دئیے کرینہ اپنی سوتیلی بیٹی سے عمر میں محض 13 برس بڑی ہیں لیکن دونوں بالکل دوستوں کی طرح رہتی ہیں۔

مانیتا دت،ترشالا دت

بولی وڈ کے معروف اداکار  سنجے دت نے اپنی پہلی بیوی  ریچا شرما کے انتقا ل کے بعد دوسری شادی  مانیتا دت سے کی تھی ، سنجے کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی ترشالا دت ہے دونوں    کی عمروں میں زیادہ  فرق نہیں ہے مانیتا اپنی سوتیلی بیٹی سے صرف 9 سال بڑی ہیں۔

ہیما مالنی ،سنی دیول

بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ  ہیما مالنی،  دھرمیندر کی دوسری بیوی ہیں  اور سنی دیول ان کے  سوتیلے بیٹے ہیں ،دونوں اداکاروں کی شادی کے وقت وقت  دھرمیندر کے دو بیٹے سنی اور بوبی دیول  تھے ،آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ہیما بھی اپنے سوتیلے بیٹے سنی دیول سے عمر میں صرف 9 سال بڑی ہیں۔

کرن راؤ،جنید خان

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان اور کرن راؤ کا شمار بولی وڈ کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے ،لیکن عامر نے کرن سے دوسری شادی کی ہے ان کی پہلی   شادی سے ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں  ،کرن اپنے سوتیلے بیٹے جنید سے عمر میں  20 سال بڑی ہیں۔

سونی راز دان،پوجا بھٹ

موجودہ دور کی کامیاب اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی راز دان مہیش بھٹ کی بڑی بیٹی پوجابھٹ کی سوتیلی والدہ ہیں لیکن دونوں میں بے انتہا محبت ہے ،سونی رازدان اپنی سوتیلی بیٹی سے 16 سال بڑی ہیں۔

سری دیوی،ارجن کپور

سری دیوی  بولی وڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی سوتیلی والدہ ہیں ،لیکن ارجن انہیں اپنی والدہ نہیں مانتے دونوں کے درمیان  کافی باتوں پر اختلافات بھی پائے جاتے ہیں جس کا اظہار ارجن اکثر سوشل میڈیا پر کرتے رہتے ہیں ،بہر حال  سری دیوی اپنے سوتیلے بیٹے سے عمرمیں 18 سال بڑی ہیں۔

Thanks to:bollywoodbubble.com

Read Comments