شائع 14 جنوری 2016 05:35pm

شرمین عبید چنائی کی نئی ڈاکومینٹری فلم آسکر کیلئے نامزد

کراچی:آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائی کی نئی ڈاکومینٹری فلم اے گرل ان دی ریور نے آسکر کی نامزدگی حاصل کرلی۔ وزیراعظم نے شرمین عبید چنائی کو مبارکباد دی۔

شرمین عبید چنائی کی نئی ڈاکومینٹری فلم اے گرل ان دی ریور دا پرائز آف فارگیونیس نے آسکر کی نامزدگی حاصل کرلی۔فلم کی کہانی ایک اٹھارہ سالہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے،جو غیرت کے نام پر قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔وزیراعظم نے شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے معاشرتی برائی کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔شرمین عبیدچنائے کی اس سلسلے میں کوششیں مفیدثابت ہوسکتی ہیں۔شرمین عبید چنائی کو دوہزار بارہ میں فلم فیس سیونگ پر آسکرایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Read Comments