شائع 18 اپريل 2017 12:55pm

سنیل گروور کا رشی کپور کو کرارا جواب

رشی کپور نے سنیل گروور اور کپل شرما سے ایک ٹوئٹ کر کے پھر سے ایک ہوجانے کی گزارش کی ہے لیکن ایسا ہونا بالکل ناممکن لگتا ہے۔

سنیل گروور نے ویٹرن اداکار کی اپیل ،جواباً ایک استعارے سے مسترد کردی، جو کسی بھی سمجھ دار کے سمجھنے کیلئے کافی تھا۔

رشی کپور نے پیر کی رات کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں ایک کھلاڑی کپل شرما جیسا ہے۔

ٹوئٹ میں رشی کپور کا کہنا تھا کہ کیا کسی کو سنیل گروور کسی ٹیم ملے؟مل جاؤ یاروں

سنیل گروور نے جواب میں کہا کہ ایسا ممکن نہیں کیوں کہ وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ہیں۔

 

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments