ایف سی نوجوانوں کوبھیڑبکریوں کی طرح رکھا جا رہا ہے،شاہی سید

شائع 14 جنوری 2016 05:45pm

اسلام آباد:کالعدم جیش محمد کا دفترکیسے چل رہا تھا ؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سوال پر رپورٹ طلب کرلی گئی۔ ایف سی کے جوانوں کی حالت زارپرشاہی سید سینیٹ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں آبدیدہ ہوگئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رحمن ملک کی صدارت میں ہوا۔سینیٹر شاہی سید بولے، ایف سی نوجوانوں کوبھیڑبکریوں کی طرح رکھا جا رہا ہے۔پختونوں کوکراچی ، اسلام آباد اورپشاورمیں دہشتگردوں کی گولیاں کھانے کے لیے چھوڑدیا گیا۔وہ ایف سی جوانوں کو دی جانے والی مراعات پر آبدیدہ ہوگئے۔

سینیٹرمختیاراحمد دھامرانے کہا کہ ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، جبکہ وزیرداخلہ کمیٹی کونظراندازکررہے ہیں۔چیئرمین نیکٹا احسان غنی نے کمیٹی کوبتایا کہ نیکٹا کے لیے ایک اعشاریہ صفرچھ بلین روپے کا بجٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے کاوٴنٹرٹیررازم فنانسنگ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ رحمن ملک نے سوال کیا کہ جیش محمد کا دفترکیسے چل رہا تھا۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

Read Comments