Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیری عوام کا کردار سب سے اہم ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی منصفانہ جد و جہد میں ان کے ساتھ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے وفد نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا خطے میں امن کے لئے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کرتی ہے اور امید ہے کہ یہ مذاکراتی عمل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہے گا۔
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیری عوام کا کردار سب سے اہم ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی منصفانہ جد و جہد میں ان کے ساتھ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے وفد نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا خطے میں امن کے لئے ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کرتی ہے اور امید ہے کہ یہ مذاکراتی عمل کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہے گا۔